سٹی42: آخر کار بارش ہو ہی گئی۔
کمم لوگوں کو اس بات کا یقین آئے گا کہ بارش ہو گئی ہے۔ یہ بارش آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ہوئی ہے۔
آج مظفرآباد اور گردونواح کے علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں معمولی بارش س ہوئی۔
بارش ہونے سے آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور کئی دوسرے علاقوں میں موسم خوشگوارہوگیا ۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کہہ رہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 11 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے بارش کے دوران بالائی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ہلکے پیمانے ہر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ لیکن لینڈ سلائیڈنگ کے الرٹ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ این ڈی ایم اے کے اہلکار ہر بارش کی آمد سے پہلے لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ ریلیز کرنے کے عادی ہیں۔ یہ لینڈ سلائیڈنگ شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔
اسلام آباد سے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں گرج زمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی آبرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابراالود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کابھی امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، بعدازدوپہر ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہےجبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع آبرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو 47، سبی 46، بہاولنگر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو، نواب شاہ، پڈعیدن، آر وائی خان، روہڑی، سکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔