سٹی42: امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے تو خوشی کی خبر جلد آنا مشکل ہے تاہم متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔
گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان سے یو اے ای جانے والوں کے لئے ویزا کے مسائل حل کرنے پر خاص طور سے بات چیت ہوئی۔
گورنر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لئے یو اے ای کے ویزا کے مسائل حل ہوگئے۔ محترم سفیر نے بتایا کہ اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔