ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ٹھیکہ پر دینے کا عمل تیز، میو ہسپتال کی باری

 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ٹھیکہ پر دینے کا عمل تیز، میو ہسپتال کی باری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہدچوہدری: سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ٹھیکہ پر دینے کا عمل تیز ۔ جناح کے بعد میو ہسپتال کی باری ، پہلے مرحلے میں میو ہسپتال کی پتھالوجی لیب تین سال کیلئے ٹھیکے پر دی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے میو ہسپتال کے شعبہ پتھالوجی کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میو ہسپتال کے شعبہ پتھالوجی کو تین سال کے لیے ٹھیکہ پر دیا جائےگا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اس حوالے سے درخواستیں طلب کر لیں، میو کی لیب ٹھیکے پر لینے کیلئے 28 اپریل تک درخواست دی جاسکتی ہے ۔
میو کی لیب چلانے کیلئے حکومت پرائیویٹ ادارے کروڑوں روپے کے فنڈز دے گی ،  ٹھیکیدار ان ڈور، اوٹ ڈور اور ایمرجنسی کے مریضوں کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرے گا، ٹھیکیدار پتھالوجی لیبارٹری کو چلانے کے لیے اپنا عملہ بھرتی کرے گا۔