سٹی42: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے تمام میچز کے لیے داخلہ فری کر دیا گیا ہے۔ میچز کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جہاں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے ساتھ 9 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گا، جو صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ اسی طرح دیگر میچز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
11 اپریل: آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ صبح 9:30 بجے
13 اپریل: بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے
14 اپریل: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر 2 بجے
15 اپریل: بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
17 اپریل: پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے
18 اپریل: آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے
19 اپریل: تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔