آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرکا میلہ کل لاہور میں سجے گا

8 Apr, 2025 | 03:12 PM

وسیم احمد : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ کل لاہور میں سجے گا۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی،میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثنا کریں گی،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلامیچ آئرلینڈ کیخلاف قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

پاکستان 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کیخلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ میں دوسرا میچ کھیلے گی،پاکستان 14اپریل کو تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہو گی،پاکستان 17اپریل کو اپنا چوتھا میچ تھائی لینڈ کےخلاف قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی،قومی ٹیم پانچواں اور آخری میچ بنگلہ دیش کیخلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھیلے گی۔

مزیدخبریں