ویب ڈیسک: ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شخصیات کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔