ویب ڈیسک: ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔
ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کی نئی دریافت شمالی وزیر ستان کے بلاک سے ہوئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔
ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔