ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، اگلے سال بسنت منانے کا فیصلہ ہوگیا

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، اگلے سال بسنت منانے کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: لاہور میں بسنت کے تہوار کو  متوقع طور پر اگلے سال فروری میں دوبارہ منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محفوظ بسنت منانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے افراد بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی نے آئندہ سال بسنت کو لاہور کے اندرون شہر میں منانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بسنت کے لیے پتنگ بازی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے تحت رجسٹرڈ افراد ہی پتنگ کی خرید و فروخت کر سکیں گے اور ڈور تیار کرنے والے افراد بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے۔

 ڈور کی تیاری میں ایس او پیز کے مطابق شیشے کا استعمال ممنوع ہوگا اور انتظامیہ اس کی جانچ کرے گی۔