ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا فوٹوشوٹ کیلئے بولڈ ویسٹرن ڈریسنگ کا انتخاب کرنا فینز کو برہم کرگیا۔
اداکارہ عائزہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ اب برانڈز کیلئے ماڈلنگ کےسبب بھی مشہور ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی برانڈ کی تشہیر کیلئے کروائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگران پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے ایک نیا فوٹوشوٹ بھی شیئر کیا جس میں وہ کسی روایتی دیسی لُک میں نہیں بلکہ بولڈ ویسٹرن لُک میں نظر آئیں، عائزہ خان نے سیاہ جھلملاتا ہوا ڈریس پہن رکھا ہے جس میں سیاہ سلک بوڈائس کے ساتھ شمری پینٹس ہیں اور اوپر سے انہوں نے کوٹ پہن رکھا ہے۔
اس لُک کو مزید ہارش بناتے ہوئے عائزہ خان زلفوں کو کچھ اسطرح باندھا کے سامنے سے دیکھنے پر انکی زلفیں باب کٹ لُک دے رہی ہیں جبکہ انہوں نے میک اپ بھی سوفٹ کے بجائے فُل گلیم میک اپ کروایا۔
عائزہ خان کا یہ نیا لُک انکے فینز کو ایک آنکھ نہ بھایا اور کمنٹ سیکشن میں کڑی تنقید کی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'عائزہ خان آپ کو دن بہ دن عجیب ہوتی جارہی ہیں؟' جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اس لُک کے ساتھ پاکستانی ڈراموں میں تو آپ کیلئے کوئی جگہ نہیں ہالی وڈ ہی چلی جائیں آپ تو وسیٹرن ڈرسینگ کر کے'۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'آپ اتنی پیاری ہیں عائزہ لیکن یہاں بہت زیادہ بُری لگ رہی ہیں' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'انگریز بننے کی ناکام کوشش، اتنا اوور کانفیڈنٹ بھی نہیں ہونا چاہئے کہ جس ہولیے میں اچھے نہیں لگ رہے وہ نہ کریں نہ'۔