ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

جنرل ہسپتال میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنرل ہسپتال میں ملازمین کی حاضری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے تمام ملازمین کے لیے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کے لیے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس نئے نظام کے تحت ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ خودکار طور پر مرتب ہوگا جس سے ان کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا وقت معلوم کیا جا سکے گا۔

بائیو میٹرک حاضری سے تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا ممکن ہوگا جبکہ غیر حاضر ملازمین کی شناخت بھی آسان ہو گی۔

یہ فیصلہ ایم ایس جنرل ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی منظوری سے عمل میں لایا گیا ہے۔