ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں

ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ہال روڈ پر موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں،فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔

  تفصیلات کے مطابق ملزمان احمد گجر اور حمزہ گجر نے کاؤنٹر بوائے پر فائرنگ کردی،نوجوان محسن کی ٹانگ میں گولی لگی ،ملزم اسلحہ لیے کھڑا رہا۔

  پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا،متاثرہ نوجوان نے پہلے بھی لڑائی جھگڑے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔
 سی سی ٹی وی کے مطابق  مقدمہ درج کرانے کی رنجش پر ملزمان نے دوبارہ آکر فائرنگ کی ۔

  پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔