ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی: دوست نے دوست کا سر تن سے جدا کر دیا، قاتل گرفتار

گھوٹکی: دوست نے دوست کا سر تن سے جدا کر دیا، قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میر ظفرالله : گھوٹکی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں قادرپور روڈ پر شہمیر راجپوت نے اپنی ناراضگی کی بنا پر اپنے دوست محمد احمد کا سر تن سے جدا کر دیا۔

 پولیس کے مطابق شہمیر راجپوت نے تیز دھار آلے سے محمد احمد کی گردن کاٹ کر بیدردی سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم شہمیر راجپوت کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ قتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس قتل کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے۔