سٹی42: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمن کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹور کیپر عمران حسنین اور لنگر انچارج ہیڈ وارڈر سلطان احمد کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں راشن چوری اور خورد برد کی اطلاع ملی تھی، جس پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی زیر نگرانی انکوائری کی گئی۔ انکوائری میں متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف ثبوت ملنے پر کارروائی کی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر انسپکشن ٹیم مختلف جیلوں کی تحقیقات کر رہی ہے اور معطلی کے بعد پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال کو ڈی جی خان ریجن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔