سٹی42: کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے 95 قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔
یہ کارروائی شارجہ سے لاہور پہنچنے والے سیالکوٹ کے رہائشی مسافر ممتاز مظفر کے خلاف کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسافر ممتاز فلائی جناح ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچا تھا اور اس کے پاس سے موبائل فونز کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ حکام نے مسافر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ کارروائی کسٹمز کلیکٹر طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ڈپٹی کلیکٹر ایئرپورٹ احمد ظہیر اور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز عرفان لغاری نے اس کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔
کسٹمز حکام نے زیر ٹالیرنس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔