ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حرا مانی کو بنا میک اپ کیمرے کے سامنے آنا مہنگا پڑگیا

اداکارہ حرا مانی کو بنا میک اپ کیمرے کے سامنے آنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو  حیران کردیا۔

آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر اداکارہ نے یہ فیملی ویڈیو پوسٹ کی، حالانکہ بظاہر دیکھنے میں ویڈیو بالکل سادہ اور گھریلو تھی لیکن اداکارہ کا نو میک اپ نو فلٹر لُک صارفین کو ششدہ کرگیا۔

ویڈیو کلپ کا آغاز حرا مانی کے فرنٹ کیمرے سے ہوتا جس میں اداکارہ نے ڈارک سرکلز سمیت چہرے کی رنگت دیکھ کر صارفین دل تھامنے پر مجبور ہوگئے۔

آگے چل کر ویڈیو کا رخ بیٹے کی جانب جاتا ہے جب مانی اپنے بیٹے کو ہوم ورک نہ کرنے پر ڈانٹ رہی ہے جبکہ حرا یہ سب لمحے کیمرے میں محفوظ کر رہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے شوہر  مانی بھی غلباً نیند میں مدہوش بیٹھے ہیں۔

تاہم سب سے ہٹ کر صارفین کو حرا مانی کا نو میک اپ لُک زیادہ متوجہ کرتا نظر آیا جسکے بعد کمنٹ سیکشن میں متضاد تبصرے شروع ہوگئے، کچھ صارفین نے کہا کہ اداکارہ بغیر میک اپ کے عام سی لگتی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا،’بغیر میک اپ کے تو مانی، حرا سے بہتر لگ رہے ہیں‘، ایک اورصارف نے کہا،’یہ بغیر میک اپ کے ایسی لگتی ہیں؟ حیرت کی بات ہے‘۔

ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ تمام اداکاراؤں سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر میک اپ کر کے آیا کریں، ہم آپ کی نیچرل شکلیں برداشت نہیں کر سکتے‘۔