ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں طلباء کیلئے سکول یونیفارم میں نرمی کا فیصلہ

پنجاب میں طلباء کیلئے سکول یونیفارم میں نرمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں شدید گرمیوں اور سردیوں کے موسم میں طلباء کے سکول یونیفارم میں نرمی کر دی گئی ہے۔

یکم مئی سے 15 ستمبر تک طالبعلموں کو ہلکے گھر کے کپڑے پہننے کی اجازت ہوگی جبکہ یکم دسمبر سے 20 فروری تک طالبعلموں کو گرم کپڑے پہننے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

طالبات کے میک اپ، جیولری اور چمکدار یا ریشمی کپڑوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کیلئے سٹوڈنٹ ڈریس کوڈ کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔