ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: کوٹ لکھپت اور چوہنگ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور: کوٹ لکھپت اور چوہنگ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت اور چوہنگ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت میں 22 سالہ نوجوان کی لاش فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں ملی۔

 چوہنگ میں ٹھوکر بائی پاس کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔  مزید تحقیقات جاری ہیں۔