ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب

ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کی راہ پر گامزن، ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام سامنے آگیا۔
ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب کردیا گیا، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ ودیگر میں سیمولیٹرز نصب کیا گیا، سیمولیٹرز کی تنصیب سےٹریننگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش ہے.

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے ، خواتین محفوظ ماحول میں باآسانی ڈرائیونگ تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔