سٹی42: معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو قبول کر کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن نکال چکا ہے۔
ایک طرف پی ٹی آئی کے متنازعہ انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواستوں کی سماعت ہو رہی ہے تو دوسری طرف الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کے انتخاب کو قبول کر کے اس انترا پارٹی الیکشن کا نوٹیفیکیشن بھی نکال دیا ہے۔
الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ سال مارچ کے آخر میں متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج کل رہا ہے، اس سماعت کے متعلق خبر کی تفصیل اس لنک پر موجود ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو قبول کر کے اس کی پبلک کو اطلاع دینے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا یگا جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 7 مارچ 2025 کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان تحریک اجتہاد (پی ٹی آئی) کے انترا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوا جس میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کے نام، عہدے اور ایڈریس دیئے گئے ہیں۔ یہ انٹرا پارٹی الیکشن 13 فروری 2025 کو ہوا۔ الیکشن کمیشن پبلک کی اطلاع کے لئے یہ نوٹیفیکیشن شائع کر رہا ہے۔
اس نوٹیفیکیشن کے ساتھ پاکستان تحریک اجتہاد کے لیٹر ہیڈ پیڈ پر ان عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی جنہیں پاکستان تحریک اجتہاد (پی ٹی آئی) نے بلا مقابلہ منتخب قرار دیا۔
پی ٹی آئی کے منتخب عہدیداروں کے نام/عہدہ
1 راجہ محمد محبوب خان سرپرست اعلیٰ بلا مقابلہ
2 الطاف حسین انور صدر بلا مقابلہ
3 روزینہ کوثر سینئر وائس پریذیڈنٹ بلا مقابلہ
4 عبدالرشید کی آواز صدر بلا مقابلہ
5 محمد عدنان شاہد جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ
6 محمد تیمور ذوالفقار جوائنٹ سیکرٹری بلامقابلہ
7 فرح ذوالفقار فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ
8 روبینہ کوثر انفارمیشن سیکرٹری بلا مقابلہ
9 بدرجمیل سوشل میڈیا سیکرٹری بلا مقابلہ
10 صائقہ ذوالفقار خواتین سیکرٹری بلا مقابلہ
11 فیضان شوکت یوتھ سیکرٹری بلامقابلہ
12 محمد عمر سیکرٹری قانونی بلا مقابلہ
