ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری مزید دو دن ہسپتال میں رہیں گے

صدر آصف علی زرداری مزید دو دن ہسپتال میں رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کے نجی اسپتال سے  صدر مملکت آصف علی زرداری کے متعلق تازہ ترین اطلاع یہ آئی ہے کہ ڈاکتروں نے ان کو مزید دو دن ہسپتال میں رہنے کے لئے کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انفیکشئیس ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹروں نے صدر زرداری کا مفصل معائنہ کیا اور انہیں مزید  دو دن ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ ان کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

 صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔  
ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے، ایک دو روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر عاصم نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو جو کورونا وائرس لگا،  یہ کورونا کا ایک اور ویرینٹ ہے ، یہ ویرینٹ اتنا مہلک نہیں، اس کے اتنے منفی اثرات نہیں ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر آصف علی زرداری پرسوں 9 اپریل تک ہاسپٹل سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔