نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستان نے تمام کوچ مقرر کر دیئے

8 Apr, 2024 | 10:14 PM

سٹی42: سابق ٹیسٹ کرکٹر  اظہر محمودکو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ہیڈکوچ  مقرر کردیا گیا۔

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ   نے ریٹائرڈ  کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

 نیوزی لینڈ ٹور آف پاکستان کے دوران ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ  18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور  میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے شائقین توقع کر رہے ہیں کہ پاکستان کی قومی ٹیم نیوزی لینڈ ٹور کے دوران پانچ میچوں کی سیریز میں پہلے چار میچوں میں المناک شکستوں کا حساب برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

اظہر محمود کا کیرئیر

اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔ اظہر محمود   پاکستان کی قومی  کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016  سے 2019 کے دوران بولنگ کوچ کیخدمت انجام دے چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم مینیجمنٹ

پی سی بی نے سیلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو  سینیئر ٹیم منیجر مقررکیا ہے۔ دوسرے سیلیکٹر محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں بھی بولنگ کوچ تھے۔

نیشنل مینز ٹی ٹونٹی ٹیم کا سپورٹ سٹاف

نیوزی لینڈ ٹور آف پاکستان کے دوران ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا سپورٹ اسٹاف ان افراد پر مشتمل ہے۔

وہاب ریاض (سینیئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر) ،اظہر محمود (ہیڈ کوچ) ،محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سیئمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ (اینالسٹ )، ارتضٰی کمیل (سکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، زین مقصود (ویڈیو گرافر)  اور ڈاکٹر خرم سرور (میڈیکل سپورٹ)۔

مزیدخبریں