سٹی42: حساس لوگوں کو بریک اپ بستر پر اوندھے منہ گر کے تکئیے میں منہ چھپا کر رونے پر مجبور کر دیتا ہے، بعض کو کھانا پینا بھول جاتا ہے اور بعض بات بے بات لوگوں سے لڑنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں لیکن ایسے بھی ہیں جنہیں بریک اپ کا صدمہ جِم جا کر بھول جاتا ہے۔
جی ہاں ایسے لوگ دنیا میں موجود ہیں جنہیں ایکسرسائز کے لئے جم جا کر بریک اپ کا صدمہ بھول جاتا ہے اور بھارت کے سٹار ایکٹر اکشے کمار بھی ایسے ہی ہیں۔ہر بریک اپ کے بعد وہ جان بناتا تھا اور آخر کار وہ بالی ووڈ کا سب سے بڑے مسلز والا سٹار بن گیا، اس سے ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ دراصل کتنے بریک اپ ہوئے ہوں گے۔
اکشے کمار نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا اب تک دو تین بار بریک اپ ہو چکا ہے۔ اکشے نے بتایا کہ ان کے ساتھ جب ایسا ہوتا تو وہ جم جا کر زیادہ ایکسرسائز کرتے تھے۔
اکشے کمار نے تسلیم کیا کہ ان کے شادی سے قبل دو تین بریک اپ ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر بار انہیں بریک اپ کا دکھ فراموش کرنے میں جم نے مدد کی۔ وہ جم جا کر معمول سے زیادہ ایکسرسائز کرتے تھے اور بریک اپ کا دکھ بھول جاتے تھے۔
اکشے کمار نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نیتارا پیدا ہوئے ہیں۔
چھپن سالہ اکشے نے حال ہی میں رنویر شو پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ٹوئنکل سے تعلق اور شادی سے قبل اپنے دو تین ناکام عشقوں کا انکشاف کیا۔
اکشے کمار نے یہ بات اس وقت بتائی جب ان سے میزبان نے کہا کہ وہ بریک اپ کے بارے میں نوجوانوں کو کیا مشورہ دیں گے اور کس طرح ٹوٹے دل کو سنبھالا جائے۔
تین دھائیوں سے بالی ووڈ میں سرگرم اداکار کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جب بریک اپ ہوا (دو تین بار ہوا) تو میں اور زیادہ ایکسرسائز کرتا تھا۔ اس طرح میں اس دکھ کو چینلائز کرتا تھا، اسکی وجہ یہ ہے کہ جب بریک اپ ہوتا ہے تو بہت غصہ ہوتا ہے تو اسے چینلائز کرنا ہوتا ہے۔