نیپرا نے عید سے پہلے کنزیومرز کو عیدی ارسال کر دی

8 Apr, 2024 | 08:53 PM

اویس کیانی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کنزیومرز کو  عید سے پہلے ہی عیدی ارسال کر دی۔ 

 نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ پیٹیشن پر فیصلہ کر کے فروری میں استعمال کی گئی بجلی کی قیمت 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ بڑھا دی۔ فروری مین استعمال کی گئی بجلی کے یونٹوں کی چار روپے بانوے پیسے اضافی قیمت کنزیومر اپریل میں بجلی کے بل کے ساتھ  وصول کی جائے گی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اطلاق لائف لائن کنزیومرز پر نہیں ہوتا۔ اس فیول ایڈجسٹمنٹ عیدی سے کے الیکٹرک کے صارفین بھی محفوظ رہیں گے۔

مزیدخبریں