گلشن راوی کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کباڑ کا ڈھیر بن گیا، مکین صاف پانی کو ترس گئے

8 Apr, 2024 | 07:56 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

اُسوہ فاطمہ:  گلشن راوی چھوٹی پارک میں نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال پڑا ہے اور عملاً کباڑ کا ڈھیر بن گیا ہے۔ فلٹریشن پلانٹ کا پانی کا کنکشن کٹے طویل عرصہ بیت گیا. علاقہ مکین پانی دور دراز سے بھر کر لانے پر مجبور ہو گئے۔ 
گلشن راوی چھوٹی پارک میں نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال. فلٹریشن پلانٹ کا پانی کا کنکشن کٹے طویل عرصہ بیت گیا. غیر فعال فلٹریشن پلانٹ میں مٹی کے انبار، ٹائلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ فلٹریشن پلانٹ میں نلکے بھی موجود نہیں۔

 اہل علاقہ دوسرے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گھر میں گندا نلکے کا پانی پینے پر مجبور ہیں، گندا پانی پینے سے ہم سب بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی، رہائشیوں کا انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں