سعودی عرب میں آج عید کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ روئیت ہلال کمیٹی کیا کر رہی ہے، جانیئے

8 Apr, 2024 | 07:51 PM

سٹی42: سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس شروع ہو گیا۔ آج حجاز مقدس میں شوال کا چاند نظر آنے کا کم امکان ہے۔

سدیر رسد گاہ میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور مایر فلکیات چاند تلاش کرنے کے لئے موجود ہیں ۔

تمیر،طائف،جازان،مکہ مکرمہ اور دیگر رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سعودی شہریوں اور سلطنت میں مقیم غیر ملکیوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

سعودی ماہر فلکیات  بتا چکے ہیں کہ آج 29 رمضان المبارک  کوشوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

چاند نظر آنے یا نظر نا آنے کا باقاعدہ اعلانسعودی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے مکمل تسلی کر لینے کے بعد کیا جائے گا،

مزیدخبریں