ڈینئیل کولنز چارلسٹن اوپن جیت کر  سرینا ولیمز کی ہمسر بن گئیں

8 Apr, 2024 | 06:59 PM

سٹی42: چارلسٹن میں امریکہ کی ٹینس پلئیر  ڈینیئل کولنز نے اتوار کو چارلسٹن اوپن چیمپین شپ کے ساتھ میامی اوپن جیتنے کے بعد اپنا دوسرا براہ راست ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔ 

کولنز نے 2017  کی چارلسٹن چیمپیئن داریا کساتکینا کو  6-2،  6-1 سے ہرا کر لگاتار  13ویں میچ میں فتح حاصل کی۔ وہ 2013 میں سرینا ولیمز کے بعد میامی اور چارلسٹن لگاتار ہفتوں میں جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ اس طرح وہ کم از کم ایک معاملہ میں سرینا ولیمز کی ہمسر بن گئیں۔

کولنز نے ٹرافی کی تقریب میں ٹینس فینز سے کہا کہ "مجھے اپنے خواب کو پورا کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔"

 30 سالہ ڈینئیل کولنز نے کہا ہے کہ یہ سیزن ڈبلیو  ٹی اے ٹور پر ان کا آخری سیزن ہوگا کیونکہ وہ اینڈومیٹرائیوسس میں مبتلا ہیں۔ اس  جیت نے ان کے سیزن کو یادگار بنا دیا ہے۔ کولنز نے ابتدائی سیٹ میں 3-0 کی برتری حاصل کی، جہاں اس نے کاساتکینا کی سروس کو  دو  بار توڑا، کورٹ پر میچ دیکھنے والے تقریباً سبھی لوگ امریکی سٹار کولنز  کے ہر اقدام کی حوصلہ افزائی کی۔

کولنز نے دوسرے سیٹ میں ہمت نہیں ہاری، اس سے قبل روسی  پلئیر  داریا کساتکینا نے 5-0 کی برتری حاصل کی۔

کولنز  ٹینس رینکنگ میں 22ویں نمبر پر ہیں، انہوں نے اپنے گزشتہ 27 سیٹوں میں سے 26 جیتے ہیں۔ انہوں نے سبز  کورٹ پر جو  واحد سیٹ ہارا وہ بدھ کو 2023 کے چارلسٹن کے فاتح اونس جبیور کے خلاف آیا۔

کساتکینا نے، جو 11ویں نمبر پر ہیں، اپنی دائیں ران  کے پٹھے میں تکلیف کے ساتھ یہ میچ کھیلا۔ داریانے اپنی سروس کے ساتھ جدوجہد کی، باقاعدگی سے خود کو پیچھے رکھا۔ لیکن کسی طرح بھی ان کی بات نہیں بنی۔ 

نیچے تصویر میں چارلسٹن اوپن کی رنر اپ داریا کساتکینا چیمپئن ڈینیئل کولنز اور ان کے  کتے کوئنسی کے ساتھ چارلسٹن ٹرافی کی تقریب کے دوران پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر ۔ ایلسا نے  بنا کر گیٹی امیجز  میں اپ لوڈ کی۔

مزیدخبریں