ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر 9  مئی وائلنس کا کیس، گواہ آئندہ سماعت میں پیش ہوں گے

8 Apr, 2024 | 06:07 PM

جمال الدین: 9مئی 2023  کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر گواہی کے لئے بلا لیا۔

 پی ٹی آئی کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری اور دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے  آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہوں  کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا اور جیل ٹرائل کی کارروائی 25اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

 
 
 

مزیدخبریں