لاہور پولیس کا نشئیوں کیخلاف انوکھا آپریشن، حراست میں لیکر قریبی اضلاع میں چھوڑ آئے

8 Apr, 2024 | 04:31 PM

عابد چودھری: لاہور پولیس کا نشئیوں کیخلاف انوکھا آپریشن، 147 نشئیوں کو حراست میں لیا پھر قریبی اضلاع میں چھوڑ آئے۔

لاہور پولیس کا نشئیوں کے خلاف انوکھا آپریشن،نشئیوں کو حراست میں لیکر قریبی اضلاع میں چھوڑ دیا گیا،پولیس زرائع کے مطابق پریزن وین کے زریعے نشئیوں کو قصور،شیخوپورہ اور پتوکی چھوڑا گیا،چار روز سے جاری کریک ڈاون میں 147نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اوراسپیشل کریک ڈاون کے دوران ابتک 30آپریشنز کئے جاچکے ہیں جبکہ نشے کے عادی افراد کے خلاف کینال روڈ،جوہر ٹاون، صدر، پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں