سٹی42: عدالت نے نامناسب رویہ پر وکیل زاہد محمود گورائیہ کو 6 ماہ قید کی سزا , ایک لاکھ جرمانہ جیل بھجنے کا حکم جاری کردیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو سزا کا فیصلہ سنایا , چیف جسٹس نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات اور ان پر جرح مکمل ہونے کے بعد وکیل کو سزا سنائی ,پولیس نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ وکیل زاہد محمود گورائیہ نے جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں نامناسب رویہ اختیار کیا تھا,جسٹس سلطان تنویر احمد نے چیف جسٹس کو وکیل کے خلاف توہین عدالت کاروائی کے لئے ریفرنس بھیجا تھا۔