عیدالفطر پر لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

8 Apr, 2024 | 03:04 PM

سٹی42: میٹھی عید ٹھنڈی اور بھیگی ہوگی، محکمہ موسمیات نے عید الفطرکے موقع پر شدید بارشوں کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جبکہ بارش کا سلسلہ 10 سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں بھی 10 سے 15 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع کی جارہی ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 12 سے 14 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، حیدراباد، سکھر،، جیکب اباد میں 13 اور 14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث 13 سے 15 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ اور بالائی خیبر پختوا، کشمیر ،مری ،گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔

مزیدخبریں