سٹی42: ماہرین نےعیدالفطر بدھ کے روزہونے کا امکان ظاہر کردیا،لاہور میں آسمان پربادل بھی ٹکڑوں کی صورت میں ہوں گے۔
پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کا 70 فیصد امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کےبعد 50سے 60 منٹ تک چانددیکھاجاسکتاہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق چاند کی عمر 35 منٹ سے زائد ہو تو نظرآنے کاامکان بڑھ جاتاہے،اس بار چاند کی عمر 50 سے 60 منٹ تک ہوگی۔