شہریوں پر ٹیکسز کی مدمیں 100 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

8 Apr, 2024 | 01:54 PM

علی امے : صوبائی محصولات کی مدمیں شہریوں پر 100 ارب روپےکا اضافی بوجھ ،  پنجاب میں آئندہ مالی سال میں محصولات کاہدف بڑھانےپرکام شروع کیا جائے گا۔

شہریوں پر ٹیکسز کی مدمیں 100 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ، 100ارب روپے ٹیکس کی مد میں مختص کرکے ذرائع آمدن کاحجم بڑھایاجائےگا۔عوام پر ریونیو ، ٹرانسپورٹ ، سیلزٹیکس  اور ایکسائز ٹیکس بڑھایا جائے گا۔نان ٹیکس وصولیوں میں محکموں کو اضافی اہداف دیکر شہریوں پر بوجھ ڈالا جائے گا۔
جبکہ دوسری جانب آئندہ مالی سال میں پنجاب میں صوبائی محصولات کا ہدف 700 ارب تک جانے کاامکان ہے۔

مزیدخبریں