سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

8 Apr, 2024 | 01:33 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا مزید اضافہ ہوا، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ45 ہزار 700 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے  اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کی  نئی بلند ترین قیمت  پر پہنچ گیا جبکہ فی تولہ چاندی 2650 روپے پر برقرار ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی سونے کی قیمت 2355ڈالر فی اونس کی نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
 

مزیدخبریں