تائیوان میں ایک بار پھر زلزلہ

8 Apr, 2024 | 12:23 PM

Ansa Awais

سٹی 42 :  تائیوان کے دارالحکومت تائپے میں پھر زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز گئیں۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 5 روز قبل تائیوان میں آئے 7.2 شدت کے زلزلے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ 3 اپریل کو آنے والے زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.5 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی تھی۔

  

مزیدخبریں