’ججوں کو بھیجے جانیوالے خطوط میں موجود کیمیکل عام آرسینک سے مختلف نکلا

8 Apr, 2024 | 11:28 AM

 (فرزانہ صدیق)اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات جاری، خطوط میں موجود کیمیکل عام آرسینک سے مختلف نکلا۔

 ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججوں کو بھیجے جانیوالےخطوط میں موجودکیمیکل نے نئے پہلوؤں کو جنم دیدیا،خطوط میں موجود کیمیکل پنسارسٹوروں سے ملنے والے آرسینک سے مختلف نکلا،سی ٹی ڈی ٹیموں نے متعددپنسارسٹوروں سے آرسینک کیمیکل خریدا،پنسارسٹوروں سے ملنے والا آرسینک خطوط میں ملنے والے آرسینک سے مختلف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنسارسٹوروں سے ملنے والا آرسینک پیلے رنگ کاہے،خطوط میں ملنے والا آرسینک کیمیکل سفید رنگ کاہے،تفتیشی ٹیموں نےدواسازاورکیمیمکل بنانے والی کمپنیوں سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔آرسینک کن ادویہ سازکمپنیوں میں استعمال ہورہاہے لسٹ بنالی گئی۔

 یاد رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو بھیجے جانے والے مشکوک خطوط کےمعاملے  کا کھوج لگانے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔2 ٹیمیں اسلام آباد جبکہ ایک ٹیم لاہور میں کام کررہی ہے۔

مزیدخبریں