رائے ونڈ:ڈاکو سکیورٹی گارڈ کو قتل کر کے نقدی اور پستول لے کر فرار

8 Apr, 2024 | 11:09 AM

Imran Fayyaz

(عابد چودھری)ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل،رائے ونڈ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ سید غلام ابوالحسن سپر سٹور کا شٹر کھول رہا تھا ،تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے آتے ہی فائرنگ کردی،سکیورٹی گارڈ گولی لگتے ہی زمین پر گر گیا۔

 پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے ابوالحسن سے اسکا پستول اور 25 ہزار چھیننے کی کوشش کی،سیکیورٹی گارڈ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے دائیں پسلی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ڈاکو فائرنگ کے بعد پچیس ہزار اور پستول لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت کوشش جاری ہے۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق ماہ رمضان کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر چار افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔
 
 
 
 



 
 
 
 

مزیدخبریں