اگلے ٹورنامنٹ کی تیاری کریں؛ محسن نقوی جولائی تک کتنے میچ کروائیں گے، حیران مت ہوں، صرف سات ہزار!

8 Apr, 2024 | 03:04 AM

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ جولائی تک پاکستان بھر میں کلبوں کے 7 ہزار میچ کروائے جائیں گے۔

اتوار کی شب لاہور میں  انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں شرکت کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا کہ  ہم نے آتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ شروع کریں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ  انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ، چھوٹا ٹورنامنٹ  بہت چھوٹا ٹورنامنٹ تھا، بڑے بڑے ٹورنامنٹ ہوں گے،

محسن نقوی نے کرکٹ کے فینز سے کہا کہ آپ سارے لوگ اگلے ٹورنامنٹ کی تیاری کریں۔ جولائی تک کلب سے سات ہزار میچ کرانے ہیں، یہ بڑا ٹارگٹ ہے۔

کوچ کا انتخاب

پاکست کی قومی ٹیم کے لئے نئے کوچز  کی سیلیکشن کے متعلق سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کوچز  کے انتخاب کے لئے سرگرمی جاری ہے، شارٹ لسٹ ہونے کے بعد انٹرویو کریں گے۔

بچوں کی کرکٹ کتنی اہم

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ میرے لئے جتنا قذافی اسٹیڈیم کے میچز اہم ہیں اتنے ہی بچوں کے میچز اہم ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ سے 10 ٹیموں میں سے 15 کھیلاڑیوں کو اگلے مرحلے کیلے سلیکٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت چھوٹا سا آغاز ہے، اس کے نتائج نظر آئیں گے۔

 چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی

چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان مین انعقاد کے متعلق سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ  انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی۔

چئیرمین پی سی بی نے انٹر کالج رمضان ٹی ٹونٹی کپ میں کھیلنے والی تمام ٹیموں کے حوالے سے کہا میں ان تمام  کی شمولیت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

مزیدخبریں