سٹی42: پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کا گوجرہ کے قریب پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرالی کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ حادثہ میں تمام مسافر محفوظ رہے تاہم ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور دونوں زخمی ہو گئے.
ریلوے کے ترجمان نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور زخمی ہوئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حادثہ میں ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ٹرالی بری طرح ڈیمیج ہو گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مین ٹریک پر ٹرین ٹریفک آدھے گھنٹے میں بحال کر دی جائے گی۔ ریلوے افسران اور ریلوے کا طبی عملہ جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز نے اس حادثہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی 24 گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ سی ای او کو پیش کرے گی