شہباز شریف کے لئے  شہزادہ محمد بن سلمان کا افطار ڈنر

8 Apr, 2024 | 02:13 AM

سٹی42: حرمین شریفین میں حاضری کے لئے حجاز مقدس گئے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کی شام  سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے افطار ڈنر میں شرکت کی۔

افطار کے بعد دونوں رہنماؤں میں رسمی ملاقات ہوئی جس مین وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے مختصر وفد کے ارکان بھی شریک تھے۔ ۔  وزیراعظم اور سعودی ولی عہد  کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس مین دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر اور علاقائی و عالمی صورتحال پر گفت و شنید کی۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے  پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی  شریک ہوئے۔

مزیدخبریں