گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے،سی سی پی او لاہور

8 Apr, 2023 | 10:56 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ایسٹر کی آمد آمد،گرجا گھروں میں عبادات و دعائیہ تقریبات جاری،لاہور پولیس بھی ہائی الرٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر مشکوک اشخاص کی گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔گھروں،کرایہ داروں کے کوائف کی چیکنگ کی جا رہی ہے، ان سب اقدام کا مقصد جرائم پیشہ افراد کا سدباب کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرجا گھروں،مسیحی آبادیوں، اہم پبلک و حساس مقامات کے گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ نشتر کالونی،بادامی باغ،شالیمار، اور شاہدرہ کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز ہورہے ہیں۔گڈز اڈوں،راوی روڈ،لوئر مال،داتا دربار،سیکریٹریٹ کے گرد ونواح سمیت گرین ٹاؤن,ہربنس پورہ، باغبانپورہ،ستوکتلہ، اور بیدیاں کے علاقوں میں سرچ آپریشنز ہورہے ہیں۔

سی سی پی او کاکہنا ہے کہ ایسٹر نائٹ دعائیہ تقریبات میں مصروف مسیحی برادی کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔پولیس افسران مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ ایسٹر تقریبات کو پرُامن بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پولیس افسران مسیحی عبادت گاہوں کے منتظمین سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو،تھانوں کی گاڑیاں مسیحی آبادیوں گرجا گھروں کے اطراف موثر گشت جاری رکھیں۔

مزیدخبریں