پاکستان میں 8ممالک کے تعاون سےیونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ

8 Apr, 2023 | 10:17 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان میں روس، چین اوربھارت سمیت 8ممالک کے تعاون سےیونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کیساتھ یونیورسٹی کے قیام اورآپریشن کی منظوری دیدی ہے۔وزارت فیڈرل ایجوکیشن کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔وزارت خارجہ نے ایس سی او یونیورسٹی کے قیام اور آپریشن کا معاہدہ وزارت تعلیم کے حوالے کیا ہے۔

ممبر ریاستوں کے مابین آن لائن کنسورشیم کے ذریعے سائنٹیفک اورٹیکنالوجیکل تعاون کو فروغ دیا جائے گا، اس کے علاوہ مخصوص ایریاز میں ہائی لیول پروفیشنلز کی مشترکہ ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

2006 میں انٹرگورنمنٹل معاہدے کی روشنی میں یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ 

واضح ہے کہ تاجکستان، قازقستان،ازبکستان اور کرغستان کیساتھ بھی مشترکہ ٹریننگ شروع کی جائے گی۔بھارت کی آن لائن کنسورشیم میں شمولیت کیلئے مطلوبہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں