ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے قریب آتے ہی شہریوں نے بازاروں کا رخ کرلیا

 عید کے قریب آتے ہی شہریوں نے بازاروں کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عید کے قریب آتے ہی لوگوں نے خریداری کیلئے بازاروں، شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے، عید کے قریب آتے ہی لوگوں نے خریداری کیلئے بازاروں، شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کا رخ کرلیا ہے،بازاروں کی رونقیں دوبالا ہو رہی ہیں،رات گئے مارکیٹوں میں خریداروں کا رش لگا ہے،عید قریب آتے ہی درزیوں کا کام بھی خوب چمک اٹھا،رمضان کا دوسراعشرہ شروع ہونے سے پہلے ہی درزیوں نے بکنگ بند کردی، خواتین نے بھی اپنے کپڑے سلوانے کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا،ایک درزی کاکہناتھا کہ آج کل ڈیزائن والے سوٹ زیادہ آرہے ہیں،خواتین شارٹ کرتے اور لانگ شرٹس ، فراک زیادہ بنتی ہیں۔

 دوسری جانب مہنگائی کی وجہ سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں، عید کے باعث کاروبار اچھا چلنے کے باوجود درزی مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دیئے،ایک دکاندار کاکہناتھا کہ مہنگائی نے تو لوگوں کی کمر توڑ دی ہے،بازار میں کوئی خریدار نہیں،کاروبار میں بچت نام کی چیز ختم ہو گئی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer