ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاراچنار، دیر، باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔