ویب ڈیسک: قومی اسکواڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کیلیے کیمپ کا دوسرا روز،کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سے کیمپ کا آغاز کیا.
تفصیلات کے مطابق تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی بیٹنگ،باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کریں گے.معاون کوچ عبدالرحمان کی زیر نگرانی کل ٹریننگ سیشن کا آخری دن ہوگا۔
واضح رہے کہ 10 اپریل کو انٹرا سکواڈ میچ کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔