ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں کوئی رد بدل نہیں ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپےپر برقرار رہی جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ بھی ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،سونے کا بھاؤ 2008 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا معمولی اضافہ ہوا تھا۔