سپریم کورٹ بار نے عدالتی فیصلے کیخلاف قرارداد کو آئین کے منافی قرار دیدیا

8 Apr, 2023 | 07:50 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کو آئین کے منافی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ قانون کی حکمرانی کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ، عدالتی فیصلے کیخلاف منظور غیرقانونی قرارداد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی آئین کے مطابق کام کرنے کی پابند ہے،آئین کے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی گئی،آرٹیکل 68 کسی جج کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث کرنے سے منع کرتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے عدلیہ کے ارکان کیخلاف توہین آمیز تبصرے کئے ہیں،توہین آمیز تبصرے آئین کی خلاف ورزی ہیں،پارلیمنٹ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کو آزادانہ طور پر کام کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں