جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف کیوریٹو رویو واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

8 Apr, 2023 | 05:44 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔

 یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں