ویب ڈیسک: نشے میں دھت ہو کر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دلی سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی پرواز میں پیش آیا جہاں 40 سالہ ایک مسافر نشہ کرکے پرواز میں سوار ہوا تھا۔فلائٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک شخص نے نشے کی حالت میں جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کی، جس کی اطلاع عملے کی جانب سے جہاز کے کیپٹن کو دی گئی اور مسافر کو قانونی کارروائی کے حوالے سے خبر دار کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق فلائٹ باحفاظت لینڈ ہوئی اور بنگلورو پہنچنے پر مسافر کو سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔