محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق وزیراعلی پنجاب کے گرد گھیرا تنگ

8 Apr, 2023 | 04:53 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ کرلیا، محکمہ انٹی کرپشن عثمان بزدار کی گرفتاری کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تحصیل کوہ سلیمان کے صدر مقام فورٹ منرو میں بزدار ہاوس کے نام سے صوبائی حکومت کی ملکیتی قیمتی کمرشل اراضی  پر عثمان بزدار نے اپنے دور حکومت سے قبضہ کر رکھا ہے، ابھی یہ اراضی عثمان بزدار کے بھائی عمر بزدار کے زیر استعمال ہے۔

ریجنل ڈائریکٹوریٹ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان کے 2 دفعہ بلانے پر بھی عثمان بزدار ان کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع انٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار کو آج آخری موقع دیا گیا ہے جس کے بعد ضابطہ فوجداری کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں