(رانا آذر نور) رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023 کی پہلی افتتاحی تقریب نشتر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد۔ افتتاحی تقریب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ ٹو میں ہوئی۔
پارک ویو سٹی کے اشتراک سے پنجاب انٹر ڈیویژن ہاکی چمپیئن شپ کا آغاز ہوا۔ پہلا میچ لاہور اور بہالپور ڈیویژن کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور ڈویژن نے کامیابی سمیٹی۔ پہلی رمضان سپورٹس سیریز کی افتتاحی تقریب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ ٹو میں منعقد ہوئی۔ جہاں سابق اور موجودہ سٹار کرکٹرز بھی شریک ہوئے، اس موقع بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سلمان بٹ، کامران اکمل، عثمان قادر، سلمان قادر بھی موجود تھے۔ ہاکی ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں نے خوبصورت مارچ پاسٹ کیا۔
رمضان سپورٹس سیریز کی افتتاحی تقریب میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر، سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان، ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی شرکت کی۔ ہاکی سیریز کو دلچسپ بنانے کے لیے رولز میں تبدیلی کی گئی۔ ہر ٹیم آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ سیریز کے دورسن کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال کبڈی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مستقبل میں بھی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔